Skip to main content

~MESSAGE~ Voyager -- One machine is just going out of our solar system...amazing..


:) !Thanks! (:

Best Wishes & Warmest Regards,
Muhammad Noman Ansari
for more information visit:  http://voyager.jpl.nasa.gov/index.html


ووئجر نظامِ شمسی کے کنارے پر

نظامِ شمسی کی حدوں سے باہر نکلنے کی کوشش کے دوران، زمین سے انتہائی دور خلائی گاڑی ووئجر نے ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اردگرد چھوٹے چھوٹے ذرات کی حرکت میں ایک نمایاں تبدیلی کا پتہ چلایا ہے۔

ووئجر اس وقت زمین سے سترہ اعشاریہ چار بلین کلومیٹر دور ہے اور اس کا سفر تینتیس برس پہلے پانچ ستمبر انیس سو ستتر میں شروع ہوا تھا۔

ووئجر نے اپنے ارد گرد محوِ حرکت شمسی ذرات کے بارے میں یہ بھی معلوم کیا ہے کہ یہ ذرے اب نظامِ شمسی سے باہر نہیں بلکہ اطراف کو سفر کرتے ہیں۔

ایڈورڈ سٹون نے جو ووئجر کے منصوبے سے منسلک سائسندان ہیں، اس تحقیقی مشن کی اور تینتیس برس کے دوران خلائی گاڑی نےجو سائنسی معلومات زمین پر بھیجی ہیں ان کی تعریف کی ہے۔

جب ووئجر کو مشن پر بھیجا گیا تھا تو خلائی دنیا (میں تحقیقات) کی عمر صرف بیس سال تھی لہذا یہ معلوم کرنے کے لیے کوئی بنیاد نہیں تھی کہ آیا خلائی گاڑی اتنے طویل عرصے تک خلا میں رہ سکے گی یا نہیں۔ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ نظامِ شمسی سے باہر جانے کے لیے ہمیں کتنا طویل سفر کرنا پڑے گا۔ لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ تقریباً پانچ برس میں ہم پہلی مرتبہ نظامِ شمسی کی حدود سے ماورا ہوجائیں گے

سٹون نے بی بی سی کو بتایا کہ 'جب ووئجر کو مشن پر بھیجا گیا تھا تو خلائی دنیا (میں تحقیقات) کی عمر صرف بیس سال تھی لہذا یہ معلوم کرنے کے لیے کوئی بنیاد نہیں تھی کہ آیا خلائی گاڑی اتنے طویل عرصے تک خلا میں رہ سکے گی یا نہیں۔ ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ نظامِ شمسی سے باہر جانے کے لیے ہمیں کتنا طویل سفر کرنا پڑے گا۔ لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ تقریباً پانچ برس میں ہم پہلی مرتبہ نظامِ شمسی کی حدود سے ماورا ہوجائیں گے۔'


ناسا کا ابتدائی مقصد یہ تھا کہ نظامِ شمسی میں ان سیاروں کا سروے کیا جائے جن کے مدار سورج سے دور تر ہیں اور جن میں مشتری، زحل، یورنیس اور نیپچون شامل ہیں۔ یہ کام سنہ انیس سو اننانوے میں مکمل ہوگیا تھا۔

ووئجر کو بعد میں ہماری کہکشاں کی جانب فضا کی گہرائیوں میں بھیج دیا گیا۔

ووئجر پر نصب تمام برقی آلات ٹھیک کام کر رہے ہیں اور زمین پر معلومات بھیج رہے ہیں اگرچہ وہ اتنی دور ہیں کہ وہاں سے ریڈیو پیغام زمین پر تقریباً سولہ گھنٹے میں پہنچتا ہے۔اس فاصلے کا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ تقریباً ساڑھے نو کروڑ میل دور سورج سے روشنی زمین پر صرف آٹھ منٹ میں پہنچ جاتی ہے۔

ووئجر ون کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سورج سے نکلنے والے ذرات کی حرکت اطراف کو ہو رہی ہے۔ اس خلائی مشین میں نصب آلات، شمسی آندھیوں کی رفتار کی نگرانی کرتے ہیں۔

زمین پر موصول ہونے والے ڈیٹا سے پتہ چلا ہے کہ سورج سے بہاؤ کی شکل میں نکلنے والے ذرات ہمارے نظامِ شمسی کے ارد گرد ایک طرح کا بلبلہ سا بنا دیتے ہیں جنہیں ہیلیئو سفیئر یا شمسی دائرہ کہا جاتا ہے۔ ہوائیں، آواز کی رفتار سے بھی زیادہ تیزی سے سفر کرتی ہیں تاوقتیکہ وہ تصادمی موج کو عبور کر جائیں۔

اس موقع پر ہوا کی رفتار میں ڈرامائی کمی ہو جاتی ہے اور ووئیجر نے یہ معلوم کیا ہے کہ جہاں وہ اب ہے وہاں شسمی ہواؤں کی رفتار کم ہوتے ہوتے صفر ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سٹون کہ مطابق: 'ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں شمسی آندھیاں جن کی حرکت پہلے باہر کی طرف تھی، اب اطراف کو ہے یعنی یہ آندھیاں شمسی دائرے کی دُم تک پہنچ سکتی ہیں۔یہ ہوائیں دوسرے ستاروں سے آنے والے مادے کو دھکیلتی ہیں۔ ان دونوں کے درمیان حدِ فاصل کو سرکاری طور پر نظامِ شمسی کا کنارہ کہا جاتا ہے۔ جب ووئیجر اس کنارے کو عبور کر لے گا تو پھر یہ بین النجوم خلا میں ہوگا اور خیال ہے کہ اگلے چند برسوں میں ایسا ہو جائے گا۔

ووئجر کی اس دریافت کے پہلے اشارے اس سال جون میں ملے تھے جن کی تصدیق کئی ماہ مزید ڈیٹاموصول ہونے کے نتیجے میں ہوئی۔

میری لینڈ میں جون ہوپکنز یونیورسٹی میں اپلائیڈ فزکس لیبارٹری میں تحقیق کار راب ڈیکر کہتے ہیں: 'جب مجھے احساس ہوا کہ ووئجر سے آنے والا ڈیٹا ظاہر کر رہا ہے کہ شمسی آندھیوں کی رفتار صفر ہوگئی ہے تو میں حیران ہوگیا۔ خلائی مشین تینتیس برس بعد ہمیں مکمل طور پر نئی دنیا سے روشناس کرا رہی تھی۔'

 


--

--
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
| Log-on to http://sms-shairi.blogspot.com
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
 
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "SMS Poetry" group.
To post to this group, send email to sms-poetry@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
sms-poetry+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/sms-poetry?hl=ur?hl=ur

Popular posts from this blog

JOBS-Lahore

:)These jobs are only forwarded to you with good intention and with good faith in the employer. :)Look around for such people who are in need of job and help them in finding the right job. :)All jobs, that are forwarded, will not necessarily be suitable for you, but you will find needy people around you. :(If you don't want to receive such mail just inform. Thanks! Best Wishes & Warmest Regards, Muhammad Noman Ansari   JOBS FOR LAHORE OFFICE: - COMMERCIAL MANAGER / DEPUTY COMMERCIAL MANAGER 8 To 10 Years Experience in the commercial activities of business. -CHIEF ACCOUNTANT / ASSISTANT MANAGER ACCOUNTS 8 To 10 Years Experience With Textile Industry. Should Be Capable To Finalize Accounts OF listed company Independently.(gross monthly salary Rs.35,000/= to 45,000/=) - ACCOUNTANT 6 To8 Years Experience With Textile Industry. Should Be Capable To Finalize Accounts OF listed company Independently.(gross monthly salary Rs.18,000/= to 25,000/...

Security Company WordPress Theme

Our Latest Premium WordPress Theme The Number One and Highly Rated Security Agency WordPress Theme To Build Your Next Website themes. A Lightweight and Easy to Customize Professional Theme with Extra Flexibility, Fast Loading, Search Engine Optimized, and Pixel-perfect Responsive Layout include. Here The product you viewed Panthar - Private Security Service WordPress Theme Add to Cart Worried about Customer Services? We're at your Doorstep, just Knock us. Do you need any queries about our product? Contact our 24/7 online customer service helpline. Our operators will perform their finest service to pi...

Purchase Center Manager (Center Growth Manager) - CarFirst - Islamabad

Purchase Center Manager (Center Growth Manager) - CarFirst - Islamabad   Job Requirements:  Qualification: MBA/BBA Experience: 2 to 3 years of customer services and sales experienced Location: Islamabad   Salary: PKR 35,000 – 45, 000 per month   Last Date of Application: Immediately/ASAP   Apply Online at: https://fcg.bamboohr.com/jobs/view.php?id=351 Mention Position in subject line.