'صارفین جلد از جلد اپ گریڈ کر لیں'
ویب صارفین میں سے بیس فیصد انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرتے ہیں گوگل نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 براؤزر استعمال کرنے والوں کے لیے مدد کی فراہمی کے خاتمے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپلورر کے اس ورژن کو وہ کمزور کڑی قرار دیا جا رہا ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حال ہی میں گوگل سرچ انجن پر سائبر حملہ کیا گیا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یکم مارچ.سے گوگل ڈوکیومنٹس سمیت کچھ پروگرام اس براؤزر پر کام نہیں کریں گے۔ کمپنی نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ 'جلد از جلد' اپنا براؤزر اپ گریڈ کر لیں۔ خیال رہے کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ ایکسپلورر میں موجود نقائص سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والے چینی کارکنوں کے جی میل اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا تھا۔ ویب گزشتہ دس برس میں بہت آگے بڑھ گیا ہے اور اب عام تحریر کی جگہ انٹرایکٹو پروگرامز استعمال ہو رہے ہیں۔ بدقسمتی سے پرانے براؤزرز ان نئے فیچرز کو صحیح طریقے سے نہیں چلا سکتے'۔ گوگل کی جانب سے اس بات کی تشہیر کے بعد فرانسیسی اور جرمن حکومتوں نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ جب تک ان نقائص پر قابو نہیں پا لیا جاتا وہ کوئی دوسرا براؤزر استعمال کریں۔اس صورتحال کے سامنے آنے پر انٹرنیٹ ایکسپلورر بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ نے طے شدہ تاریخ سے تین ہفتے قبل ہی براؤزر کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔ تاہم اب گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس براؤزر کے لیے اپنی سپورٹ ختم کر رہا ہے اور اس کی ابتداء 'گوگل ڈوکیومنٹس اور گوگل سائٹس سے ہوگی'۔ کمپنی کے مطابق نتیجتاً اب ان پروگرامز کے کچھ کلیدی حصے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 پر کام نہیں کریں گے۔ گوگل کے راجن سیٹھ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ 'ویب گزشتہ دس برس میں بہت آگے بڑھ گیا ہے اور اب عام تحریر کی جگہ انٹرایکٹو پروگرامز استعمال ہو رہے ہیں۔ بدقسمتی سے پرانے براؤزرز ان نئے فیچرز کو صحیح طریقے سے نہیں چلا سکتے'۔ خیال رہے کہ اس وقت ویب استعمال کرنے والے صارفین میں سے بیس فیصد یہی پرانا براؤزر استعمال کرتے ہیں اور مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ سنہ 2014 تک اس براؤزر کے حوالے سے بعد از فروخت خدمات فراہم کرتا رہے گا۔
|
--
"KEEP PLANNING FOR REFORMS, CHANGE WILL COME ITSELF"